Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

افغان کرکٹرز کو ویزے جاری کردئے گئے

پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے۔
سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان آئیں گے، پھر براستہ دبئی ‏سری لنکا پہنچیں گے۔
پاک افغان ون ڈےسیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، اور ون ڈے سیریز سے متعلق ‏باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے حکمت عملی بنائی تھی، پلان بی ‏کے تحت افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے دبئی پھر سری لنکا جاسکتے ہیں۔
افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے، پاک افغان ون ڈے سیریز تین ‏ستمبر سےشروع ہونی ہے، جبکہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنےکے بعدسے کوئی فلائٹ آپریشن ‏بحال نہیں ہوسکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button