Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

12ویں پاکستان جونیئر ایمیچیور گالف چیمپئن شپ فلیڈو سیریز ٹرائلز پاکستان اختتام پذیر ہوگئی

ڈی ایچ اے ملتان رومانزا گالف کورس پر منعقدہ چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران تھری راؤنڈ ٹرائلز کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ منتخب کھلاڑی نک فلیڈو گالف سیریز ویتنام میں شرکت کریں گے۔

دریں اثناء 54 سٹروک پلے 12ویں پاکستان جونیئر ایمیچیور گالف چیمپئن شپ کے سلسلے میں پانچ کیٹیگریز مقابلے کروائے گئے، ملک بھر سے 65جونیئر گالفرز نے 54ہولز شرکت کی۔

نتائج کے مطابق رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب نے اہم کامیابیوں کے ساتھ ایونٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی ۔

رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے ملتان کے 16سالہ سعد حبیب ملک نے گراس سکور 3 کے ساتھ تمام کیٹیگریز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 21 بوائز مقابلوں میں کراچی گالف کلب کے سید یشال شاہ گراس سکور 2کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

گرلز انڈر 21 کیٹیگری مقابلوں میں حمنہ امجد نے زخمی ہونے کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شاہ میر ماجد نے 12سے 16سال ایج گروپ مقابلوں میں 14پلس گراس سکور کے ساتھ اول رہے ۔

بشریٰ فاطمہ نے 12 سے 16 سال ایج کیٹیگری میں 18پلس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان برگیڈیئر شعیب انوار کیانی ستارہ امتیاز (ملٹری) اور مہمان اعزاز بریگیڈیئر سہیل عشرت ۔ مسزعائشہ حامد ۔ پراجیکٹ سیکرٹری ڈی ایچ اے ملتان کرنل حبیب الرحمان اور سیکرٹری رومانزا بریگیڈیئر فیاض احمد خان سیال ستارہ امتیاز (ملٹری) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اور انہیں یہ خوشخبری سنائی کہ چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی ویتنام میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے ڈی ایچ اے ملتان کے مستقبل میں سپورٹس شیڈول بارے بتایا کہ کہ بہت جلد انٹرنیشنل گالفرز بھی رومانزا گالف کورس ڈی ایچ اے پر کھیلنے کیلئے آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فلیڈو ڈیزائن رومانزا گالف کورس پر فلیڈو سیریز ٹرائلز کے انعقاد ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔

اگلے سال ان شاءاللہ فلیڈو سیریز کے سلسلے میں رومانزا گالف کورس پر ایشیا گرینڈ کی میزبانی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button