Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا نصاب تبدیل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے نصاب میں تبدیلی کر دی ، جس کے بعد ایم ڈی کیٹ میں سوالات بھی 200 سے کم کرکے 180 کر دیئے گئے۔
اس کے علاوہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین سے کم کرکے 3 گھنٹے کر دیا گیا ۔
ایم ڈی کیٹ امتحان میں بائیولوجی کے 81 ،کیمسٹری 45 ، فزکس 36 ، انگریزی 9 ، لاجیکل ریزننگ کے 9 معروضی سوالات ہوں گے۔
ایم ڈی کیٹ میں 14 فیصد آسان ، 70 فیصد متوسط اور 15 فیصد مشکل لیول کے سوالات ہونگے ۔
رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان ستمبر یا اکتوبر میں متوقع ہے ۔