Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایم ڈی کیٹ امتحان کے قواعد و ضوابط جاری

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایم ڈی کیٹ امتحان کے قواعد و ضوابط جاری ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایف ایس سی میں کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں، ایم ڈی کیٹ میں صرف صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر امیدوار حصہ لے سکیں گے، ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا۔
بیرون ملک صرف سعودی دارالخلافہ ریاض میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا سنٹر بنے گا، رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان نئے قواعد وضوابط کے تحت ہوگا ۔