Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی بیٹھک ، کل ملتان پہنچے گے
انگلینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست کے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کی سلیکشن کمیٹی تبدیل کردی گئی ہے۔
نئے ارکان نے آج جمعہ کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سر جوڑ لئے، ابتدائی میٹنگ کے بعد کمیٹی ممبران کل بروز ہفتہ ملتان پہنچے گے، جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر ، کپتان اور ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے ، جس کے بعد پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کےلئے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے، سپن بالر ابرار احمد بخار کے سبب چوتھے دن باؤلنگ نہیں کرواسکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
این سی اے میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کیمپ کے نتیجے میں ٹیم میں کوئی نئی انٹری بھی کی جاسکتی ہے۔