Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آب دوز کی یاد میں ’ ہنگور ڈے‘ منایاگیا

سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی یاد میں ’ ہنگور ڈے‘ منایا گیا، اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انیس سو اکہتر کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، آج ہی کے دن ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو غرقاب کیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نےبحری جہازکو نابود کیا تھا۔
اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کی ہے، ویڈیو میں آبدوز ہنگورکی دشمن کیخلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آبدوزہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں بھارتی جہاز کرپان کو بھی مفلوج کیا، پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔
آب دوز کا بنیادی کام سمندوں میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے حرکت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button