Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے‘‏:ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی کی پرائیویسی نہیں رہی پورے معاشرے کو ‏انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔
پاکستان سائبر ہیکاتھان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجٹیلائز ہوگا ویسے ‏ویسے سائبر حملے بڑھ جائیں گے پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ نئی نسل دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کو بہتر طور پر سمجھ رہی ہے آئی ٹی کے شعبہ ‏میں ترقی سے پاکستان کی آئی ٹی کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
اداروں کو ڈیجٹیلائز کرنے کے ساتھ ‏ساتھ سائبر سکیورٹی کی جانب بھی اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کو 50 ہزار شکالر شپس دی جارہی ہیں سائبر حملے بڑھنے کے باوجود ‏دنیا کے پاس ٹیکنالوجی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔
بھارت ہمارے معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔
ایف بی آر اور نیشنل بینک پر سائبر حملہ اس کی ‏مثال ہے، مالیاتی اداروں، ٹیلی کام اور یوٹیلی اداروں کا ڈیٹا بھی محفوظ نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button