Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 240 ٹارگٹ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنرچ کلاسںن 88، ریان رکلٹن 36، ائیڈن مرکم 35، ٹونی دی زورزی 32 رنز کے ساتھ نمایاں

پارل میں جاری پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کے پہلے ایک روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 آورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، ہنرچ کلاسںن 88، ریان رکلٹن 36، ائیڈن مرکم 35، ٹونی دی زورزی 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

ساؤتھ افریقہ کو اوپننگ سٹینڈ 70 رنز کا ملا، دوران بیٹنگ پہلا نقصان ٹونی دی زورزی کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 33 کے انفرادی سکور پر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 6 چوکے لگائے، ریان رکلٹن بھی 36 کے ذاتی سکور پر سلمان علی آغا کی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

تیسری اور چوتھی وکٹ ریسی وینڈر دوسان اور ٹرسٹن سٹب کی صورت میں گری دونوں نے بالترتیب 8 اور 1 رن سکور کیا، دونوں کو سلمان علی آغا نے بولڈ کیا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی چار وکٹیں 18 رنز کے اندر اندر گر گئی تھی، پانچویں وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے، کپتان ایڈن مرکم نے 35 کے ذاتی سکور پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انکی وکٹ بھی صائم ایوب کے حصے میں آئی ۔مارکو جینسن 10، انڈائل 1 رن کے مہماں ثابت ہوئے۔

ہنرچ کلاسںن 88 کے انفرادی سکور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 7 چوکے 2 چھکے شامل تھے۔
کاگیسو ربادہ، اوٹینیل بارٹمین 10-10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button