ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز دوسری اننگ میں 244 پر آؤٹ، پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 254 کا ٹارگٹ
کپتان کریگ بریتھویٹ 52، ٹیون املاچ 35،عامر جانگو30، سنکلئیر 28 کے ساتھ نمایاں رہے،نعمان -ساجد کے 4-4 شکار

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز اپنی دوسری اننگ میں 1۔66 اورز میں 244 رنز بنائے، اور پاکستان کو جیت کےلئے254 کا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : محمد رضوان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے
دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر بلے بازوں نے محتاط انداز اختیار کیا اور 50 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا، میکائل لوئس 7 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
کیا ملتان ٹیسٹ 2 روز میں ختم ہوسکتا ہے ؟؟
سکور کارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے کپتان کریگ بریتھویتھ نے ٹیسٹ کرئیر کی 31 ویں نصف سنچری مکمل کی، جسمیں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔عامر جانگو کے ساتھ ملکر مجموعہ 92 تک پہنچایا ، نعمان علی کی بال پر شارٹ کھلینے کےلئے کریز سے باہر نکلے اور محمد رضوان کی برق رفتاری کا شکار ہوئے اور اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ عامر جانگوکی صورت میں گری، جنہوں نے 30 رن سکور کیے اور ساجد خان کی بال پر سلمان علی آغا کو کیچ دے بیٹھے،ان کی اننگ مین 3 چوکے شامل تھے۔ کیویم ہوج 15 سکور بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
باؤلنگ میں غلطیاں دور کرکے میچ میں واپس آئیں گے، نعمان علی
چھٹی وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی، انہوں نے جسٹن گریوز کو آؤٹ کیا جنہوں نے 10 رنز بنائے، کیون سنکلئیر 28 رنز پر بولڈ ہوئے، ان کو بھی ساجد خان نے آؑؤٹ کیا۔
آٹھویں آؤٹ ہونے والے بلےباز ٹیون املاچ تھے جنہوں نے 35 رنز سکور کیے اور کاشف علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگ کے ہیرو گدکیش موتی بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور 18 کے ذاتی سکور پر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
آخری وکٹ کی شراکت میں 10 رنز بنے اور وارکین 18 سکور بنانے کے بعد ساجد خاں کی بال آؤٹ ہوگئے، جبکہ کیمار روج 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4-4 جبکہ ابرار احمد اور کاشف علی نے1-1 وکٹ حاصل کی