Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز درکار

لاہور ٹیسٹ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 278 رنز درکار ہیں، جبکہ آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے دس وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں، اور جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

اوپنر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے ، جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button