چیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 321 ٹارگٹ
ول یونگ، ٹام لیتھم کی سنچریاں، گلین فلیپس کی ففٹی، نسیم شاہ، حارث رؤف کی 2-2 جبکہ ابرار احمد کی 1 وکٹ

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے، اور پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا ۔
پروٹیز کی جانب سے ٹیم کو 39 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا گیا ، ڈیون کونوے 10 رنز بناکر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، کین ولیمسن 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے اور نسیم شاہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 33 سکور بنے، ڈائیرل مچل 10 کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔
اس موقع پر اوپننگ بلے باز ول یونگ اور ٹام لیتھم کے درمیان چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں 118 رنز بنے، ول یونگ نے 107 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنچری سکور کی جس میں 11 چوکے ، 1 چھکا شامل تھا۔ تاہم وہ 107 رنز بناکر حارث رؤف کی جگہ متبادل فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، انکی وکٹ بھی نسیم شاہ نے حاصل کی۔
پانچویں وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنے، وکٹ کیپر بلے باز ٹم نے 118 رنز بنائے اور ناٹ اؤٹ رہے۔
کریز پر ان کا ساتھ دینے والے گلین فلپس نے 61 رنز بنائے اور حارث روف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ اؤٹ ہوئے۔
یوں مہمان ٹیم نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ حارث روف نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو اؤٹ کیا۔