Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سہ ملکی سیریز: ساؤتھ افریقہ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 353 رنز کا ہدف

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل کی، ٹیمبا 82 میتھیو برٹس 83، کلاسن 87 سکور کے ساتھ نمایاں رہے

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 353 کا ہدف دیا ہے۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 352 سکور بنائے۔

یہ ساؤتھ افریقہ کا پاکستان کے خلاف دوسرا بڑا ٹارگٹ ہے، اس سے قبل 2007 میں سنچورین کے مقام پر 392 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا اور میچ جیت لیا تھا۔

ساؤتھ افریقہ نے اپنی بیٹنگ کا اغاز بڑے دھواں دار طریقے سے کیا اور پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پہ 64 رنز بنائے۔

51 کے مجموعی سکور پر ٹونی ڈیزورزی شاہین شاہ افریدی کی گیند پر سلمان علی اغا کے ہاتھوں کیچ اؤٹ ہوئے انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 رنز بنائے جس میں تین چوکے ایک چھکا شامل تھا۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنے جس میں ساؤتھ افریقہ کے بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار شارٹس کھیلی اور شائقین سے داد وصول کی۔

کپتان ٹیمبا بووبا سعود شکیل کے ہاتھوں رن اؤٹ ہوئے انہوں نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جس کے اندر 13 شاندار چوکے شامل تھے۔ یہ ان کہ ون ڈے کیریئر کی پانچویں اس سنچری تھی۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بنائے ہیں میتھیو برٹز نے اپنی پہلی سینچری مکمل کی اور 83 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا 10 چوکے شامل تھے، ان کی وکٹ خوش دل شاہ کے حصے میں ائی اور سلمان علی اغا نے ان کا کیچ تھاما۔

مجموعی سکور میں 3 رن اضافے کے بعد ویان ملڈر 2 کے ذاتی سکور پر شاہین شاہ افریدی کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ اؤٹ ہوئے ۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں ہنری کلاسن اور کائل ویرنے نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور گراؤنڈ کی چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلیں اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔
ہنری کلاسن نے اپنے کیریئر کی دسویں نصف سینچری مکمل کی اور 87 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں تین چھکے 11 چوکے شامل تھے۔ نسیم شاہ گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے ان کا کیچ تھاما۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ افریدی نے 10 اوورز میں 66 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم شاہ 10 اوورز میں 63 رنز کے بدلے ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ابرار احمد مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 63 رنز دیے جبکہ وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔

محمد حسنین بھی ابرار احمد کے نقش قدم پر چلے اور 8 اوورز میں 72 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکیں۔

خوش دل شاہ نے 7 اوورز میں 39 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

جبکہ پاکستانی بالرز کی جانب سے فاضل رنز کی مد میں 17 سکور دیے گئے جن میں 7 لیگ بائی، 5 وائڈ ایک نو بال اور چار رنز بائی کے شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button