Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کے پاکستان کیخلاف پہلی اننگ میں 615 رنز، پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 سکور

ریان رکلٹن نے 259، ٹیمبا بووما 106، کائل ورائنی 100، مارکو جینسن 56 کے ساتھ نمایاں رہے

جنوبی افریقہ نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔ ریان رکلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔
کاگیسو ربادہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سڈنی ٹیسٹ: بالرز کا راج ، انڈیا کو آسٹریلیا پر 145 رنز کی برتری حاصل

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلے دن کھیل کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 بنالیے

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو پہلا نقصان 2 کے سکور پر کپتان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا ، 18 کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ کامران غلام کی گری جو 12 رنز بنا سکے اور مارکو جینسن کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے ۔

سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی کاگیسو ربادہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بابر اعظم 31، محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادہ نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button