پنڈی ٹیسٹ: پہلے روز بالرز کا راج، انگلینڈ کے 267، پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز ، 194 کا خسارہ باقی

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے پہلے روز بالرز کا پلڑا بھاری رہا، شائقین کرکٹ بڑی اننگ دیکھنے میں ناکام رہے
تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان بالرز نے پہلے ہی سیشن میں آدھی ٹیم پویلین واپس بھیج دی۔
زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا۔ شروع کے ابتدائی اوورز میں بلے بازوں نے کھل کر کھیلا، اور 56 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، جس پر پاکستانی سائیڈ سے سپنرز کی خدمات حاصل کی گئی، نعمان علی اور ساجد خان نے انگلینڈ کے اوپننگ سٹینڈ اور مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر کر رکھی دی، اور پہلے سیشن کے اختتام پر 5 کھلاڑی پویلین پہنچا دیئے ۔
کھانے کے وقفے کے بعد جیمی سمتھ ، کپتان بین سٹوک، اور گس اٹکنسن کی دھواں بیٹنگ کی بدولت مجموعہ 267 تک پہنچا دیا۔
جیمی سمتھ 89، بین ڈیکٹ 52، اور گس اٹکنسن 39 بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان 6، نعمان علی 3 اور زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔
تیسر سیشن میں پاکستان کا بھی آغاز مایوس کن رہا، 35 کے مجموعی کے سکور پر عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شمار بنے ، اور 8 رنز کے اضافے کے بعد صائم ایوب بھی 19 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام 3 رن بنا پائے اور گس اٹکنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس وقت کریز پر کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16-16 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ ، شعیب بشیر ، گس اٹکنسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔