Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان فالو آن کا شکار ، دوسری اننگ میں بنا کسی نقصان کے 213 رنز، 208 کا خسارہ باقی

پہلی اننگ میں پاکستانی بیٹرز ناکام، 194 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ، 7 کھلاڑی 20 سے زائد رنز نہ بنا سکے

کیپ ٹاؤن میں جاری پاکستان ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز 3 کھلاڑی آؤٹ 64 سکور سے اننگ کا آغاز کیا تو بابر اعظم نے 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی اور 58 رنز بنا کر مپاکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 98 رنز بنے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی 2025 آسٹریلیا کے نام، سڈنی ٹیسٹ میں انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست

محمد رضوان 4 رنز کی کمی کی وجہ سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 کے سکور پر ملڈر کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے ۔

سلمان علی آغا 19، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14، میر حمزہ 13 رنز بناسکے جبکہ محمد عباس 0 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ صائم ایوب ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کےلئے نہ آسکے، یوں پوری ٹیم 54.2 اوورز میں 194 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادہ 3، کیونا مپاکا اور کیشیو مہاراج نے 2-2 جبکہ مارکو جینسن اور ویان ملڈر نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگ میں پاکستانی بیٹرز خواب غفلت سے بیدار ہوئے اور 205 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

کپتان شان مسعود نے 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ بابر اعظم نے انکا ساتھ نصف سنچری کی صورت میں دیا۔

بابر اعظم 81 رنز بناکر مارکو جینسن کی گیند پر بیڈنگم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگ میں 10 چوکے شامل تھے ۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 1 وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے، 208 رنز کا خسارا ابھی بھی باقی ہے، کپتان شان مسعود 102 جبکہ خرم شہزاد 8 رنز ناٹ کریز پر موجود تھے۔

ساوتھ افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ مارکو جینسن نے حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button