Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 19 یوتھ سیریز : بنگالی بالرز کا جادو چل گیا، پاکستان 224 پر ڈھیر،بنگلہ دیش اپنی اننگز آج شروع کر یگا

بنگلہ دیش کے باولرز نے پہلی اننگز میں پاکستان کو 224رنز پر ڈھیر کردیا، روشنی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ایمپائر نے 13اوورز قبل میچ ختم کردیا ۔

بنگلہ دیش آج اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا، پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ثاس جیت کر پہلے کھیلتے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا ، فاسٹ باؤلر ز کے سازگار پچ پر پاکستان کے بلے باز ایک کے بعد ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے ، پوری ٹیم آ وٹ ہوگئی ۔

کپتان اور افتتاحی بلے باز سعد بیگ بغیر کھاتہ کھولے صفر پر معروف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، باسط علی نے دو چوکوں کی مدد سے 10رنز بنائے، تیسری وکٹ 45کے مجموعی اسکور پر گری جب حبیب اللہ روہینت بورسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین چلتے بنے

وہاج ریاض 19کے انفرادی اسکور پر روہینت بورسن کی گیند پر آ وٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 50رنز تھا۔

ٹاپ آ رڈر فلاپ ہونے پر مڈل آرڈر ذوالکفل اور حسیب کے درمیان ہونیوالی 71رنز کی پارٹنرشپ نے سہارا دیا ، ذوالکفل نے 4چوکوں کی مدد سے 43رنز کی اننگز کھیلی وہ معروف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے ۔

حسیب 5چوکوں کی بدولت 33کے انفرادی اسکور پر اقبال نے بولڈ کیا، علی اسفند نے 41اور محمداحتسام نے 39رنز کی اننگز کھیل ٹیم کے ٹوٹل کو 200 کا ہندسہ عبو ر کرنے میں مدد فراہم کی۔

باولنگ میں محمد روہانت بورسن نے 3معروف اور جیشان نے 2,2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

آج کھیل کے دوسرے روز میچ شیڈول سے قبل شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button