پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: دوسرے میچ میں پاکستان پہلی اننگ میں 366 رنز بناکر آؤٹ
نعمان علی 32 ، زاہد محمود 2 رنز پر ناٹ آؤٹ، لیچ کے 4 شکار ،

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں 3۔123 اوورز میں ٹیم پاکستان 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پہلے سیشن میں 99 سکور کے بدلے 3 وکٹیں حاصل کی، کھانے کے وقفے کے بعد پہلی گیند پر عامر جمال برائیڈن کارس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، وہ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سریز کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز ناٹ آؤٹ سے شروع کیا۔ محمد رضوان نے چوکا لگا کر آج کے دن اپنی اننگ کو پھر 37 رنز سے جوڑا، اور بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام ہوگئے اور 41 کے انفرادی سکور برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 97 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے اپنی باری مکمل کی۔
ساتویں وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنے، سلمان علی آغا53 گنیدوں 31 رنز بناکر ‘کاٹ بی ہائنڈ’ ہوگئے اور میتھیو پوٹس کا شکار بنے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور محض 2 کے انفرادی رنز پر جیک لیچ کا شکار بن گئے، ان کا کیچ جوئے روٹ تھاما۔
نعمان علی نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔
اس سے قبل پہلے پہلے دن کامران غلام 118، صائم ایوب 77 ،عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3، سعود شکیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مقررہ 90 اوورز میں پاکستان نے 259 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس جیک لیچ نے نے 4، برائیڈن کارس3 ،میتھیو پوٹس نے 2 ،شعیب بشیر نے 1وکٹ حاصل کی۔