Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش انڈر 19 یوتھ سیریز : پاکستانی باؤلرز نےمہان ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کردی

پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19یوتھ سیریز کے واحد چار روزہ میچ کے دوسرے روز مہمان بیٹرز ناکام ہوگئے ۔

پاکستانی بالرز نے تباہ کن پرفارمینس سے بنگلہ ٹیم کو 161رنزتک محدود کردیا،اور چائے کے وقفے سے قبل اننگز سمیٹ دی۔

اس طرح پاکستان کو 63 رنزکی برتری حاصل ہوئی محمد رضوان 40 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی جانب سے نمایاں رہے۔

جیشان عالم 22، شیان حسین 19 اور احرار امین نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالباسط نے 3 آفتاب ابراہیم ،علی اسفند، اور محمد ابتسام نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگزمیں 224 رنز ہی بنا سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔

انڈر 19 یوتھ سیریز : بنگالی بالرز کا جادو چل گیا، پاکستان 224 پر ڈھیر،بنگلہ دیش اپنی اننگز آج شروع کر یگا

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا چار رنز پر پہلی وکٹ گری ، باسط 4 کے انفرادی سکور پر آوٹ ہوگئے۔

ان کوبورسن نے پویلین بھجوایا، حبیب اللہ کی اننگز کاخاتمہ بھی بورسن نے16 کے انفرادی سکورپرکیا، ان کاکیچ شیام نے لیا۔

دوسرے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث 9اوورز پہلے ختم کردیا ، پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر دو وکٹیں کھو کر 54رنز بنا لیے۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش یوتھ سیریز: سموگ نے ملتان سٹیڈیم کوگھیرے میں لےلیا

پاکستان کی پہلی اننگز کی 63رنز کی برتری کے ساتھ مجموعی لیڈ 117 رنز ہے اوع اسکی 8 وکٹیں باقی ہیں ۔

جبکہ پاکستان کے کپتان سعد 5 رنز اور وہاج ریاض 27 رنز بنا کر کریز پرموجود ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں