پی پی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کیلیے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
ملک میں نئی حکومت آئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا ہے ، لیکن سیاسی ہلچل بدستور جاری ہے جس کے باعث سیاسی جماعتوں نے ممکنہ جلد انتخابات کیلیے بھی کمرکسنا شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، اور الیکشن کیلیے پارٹی ٹکٹس کے خواہشمند افراد نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
پیپلزپارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی ٹکٹس کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، اور ٹکٹس کے خواہشمندوں کو 30 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ٹکٹ کے درخواست دہندہ 40 ہزار روپے کا ڈرافٹ جمع کرائیں، جب کہ صوبائی اسمبلی کیلیے ٹکٹ کے درخواست دینے والے 30 ہزار کا بینک ڈرافٹ جمع کرائیں۔