Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تربیتی کیمپ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی پی ڈی سی اے) کے صدر عمران بلوانی نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا با ضابطہ اعلان کر دیا، جو 3 جنوری سے کراچی کے آر ایل سی اے گراؤنڈ، گلبرگ میں شروع ہوگا۔

یہ کیمپ 12 جنوری سے 21 جنوری 2025 تک کولمبو، سری لنکا میں منعقد ہونے والی آئندہ فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں ہے4 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور میزبان ملک سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کیمپ کے دوران کھلاڑی ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی رہنمائی میں بالنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس ڈرلز سمیت مختلف تربیتی سیشنز سے گزریں گے، 20 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل اوپنرز مطلوب قریشی حذیفہ خان محمد نعمان محمد زمان مڈل آرڈر شاہد وٹو حمزہ حمید محمد شہزاد غلام محمد وکٹ کیپر سیف اللہ، محمد ارسلان فاسٹ باؤلرز زبیر سلیم عبدالخالق عبداللہ اعجاز مومن اللہ حماد شوکت انس اسماعیل فرحان سعید اسپنرز وقف شاہ عبدالباسط آصف کھچی شامل ہیں ۔

کیمپ کے اختتام پر حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گلا

ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل 9 جنوری کو کراچی سے کولمبو کے لیے روانہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button