Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان خراب کارکردگی کے بعد بھی جیت کےلئے پرعزم

بیٹنگ کے بعدبالنگ میں غیرموثر کارکردگی کے باوجود پاکستان جیت کےلئے پرعزم ہے، اور ساڑھے تین سوکا ٹارگٹ بھی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے ۔

قومی سکواڈ میں شامل لیفٹ ہینڈ بلے باز سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیت کی جانب جائیں گے، میچ نتیجہ خیز ہی ہوگا ۔

آج کے دن کے بعد پچ سپنر کیلئے ساز گار ہے ہمیں جو بھی ٹارگٹ ملے گا ، اسے حاصل کرین گے انگلینڈ کا اپنا گیم پلان ہے جبکہ ہم اپنے گیم پلان پر عمل کررہے ہیں۔

بدقسمتی رہی کہ ہمارے بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، انگلش بالرز نے اچھی گیند کرائی، مگر ہم نے ابھی ہم نہیں ہاری ہم ان کو ساڑھے تین سو رنز کے قریب قریب آوٹ کرکے جیت کی طرف جائیں گے۔

وکٹ کا رویہ تبدیل ہو رہا ہے ، سپن ہورہی ہے مگراب اس میں پہلے جیسی کاٹ نہیں ہے، اس لئے ٹارگٹ اتنا مشکل نہیں ہوگا، سب لوگ ایک بات پر متفق ہیں کہ جیت کےلئے کھیلناہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں