پاکستان پوسٹ سکولوں میں خطوط نویسی کا مقابلہ منعقد کروائے گا

اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یونیورسل پوسٹل یونین کے تحت پورے پاکستان میں سالانہ مقابلہ خطوط نویسی مختلف عنوانات کے تحت کرواتا چلا آرہا ہے، جس میں پوری پاکستان اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
اب ماہانہ بنیادوں پر ایک ایسا ہی مقابلہ مضمون نویسی مختلف عنوانات منعقد کیا جارہا ہے، جسمیں نہم اور دہم جماعت میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک عمدہ اور دلکش تحریر کے ساتھ 800 الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیں گے۔
تمام مضامین کا جائزہ لینے کے بعد مقرر کردہ جیوری کے فیصلے کے مطابق اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء اور طالبات کا اعلان ہر ماہ کی آخری تاریخ ( 30 یا (31) کو کیا جائے گا اور کامیاب طلباء اور طالبات کو محکمہ کی جانب سے انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔