Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیا کپ: ہانگ کانگ 38 رنز پر ڈھیر، پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔
پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ، محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم نے آخری اوور میں خوشدل کے 4 چھکوں کی بدولت 29 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا،13 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی، اور دونوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ، لیکن پھر فخر 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے تیز ی سے رنز بنائے ، اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 193 رنز تک پہنچایا۔

خوشدل شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکے لگائے، وہ 15 گیندوں پر 35 رنز جبکہ رضوان 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں