بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایات پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاون، 103 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 1 لاکھ 38 ہزار 310 روپے وصول کرلیے گئے ۔
تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان یوسف لغاری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے کی ٹیم نے ڈویژنل آفیسر ، اسسٹنٹ آفیسر اور انسپیکٹرز کی سربراہی میں 6 ستمبر کو ایک دن میں مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے دوران 103 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 138310 روپے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دیئےش، ٹرینوں میں صفائی ستھرائی کے علاوہ مسافروں کی شکایات بھی سنی اور موقع پر حل بھی کروائے۔
اس موقع پر ڈی سی او ریلوے ملتان کا کہنا تھا بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے، مسافروں سے التماس ہے ٹرینوں میں ٹکٹ لے کر سفر کریں اگر کوئی مسافر ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس سے ریلوے قانون کے مطابق ٹرین کے نقطہ آغاز سے کرایہ و جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔