Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان ریلوے نےاسٹیشن کے 450 قلیوں پر مسلط جابرانہ ٹھیکیداری نظام ختم کردیا

پاکستان ریلوے نے قلیوں پر مسلط جابرانہ ٹھیکداری نظام کا خاتمہ کردیا، اب سٹیشن ہیڈ قلیوں کے معاملات کو براہ راست دیکھے گا۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قلیوں ،سامان اور پارسل ہینڈلنگ کا معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا اور اسٹیشن پر پارسلوں کی آسانی سے ہینڈلنگ کو یقینی بنانا تھا مگر اس ک مثبت نتائج سامنے نہ آکے اس معاہدے کے تحت پہلے کئے گئے تمام آپریشنز اور تجارتی افعال اب اگلے احکامات تک سٹیشن ہیڈ کے براہ راست کنٹرول میں ہوں گے۔
دوسری طرف شہریوں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتثےہوئے کہا ہے کہ ،اب ریلوےانتظامیہ سامان اٹھانے کی اجرت فی پھیرا 100 روپے وصولی کوبھی یقینی بنائے تاکہ مسافروں کوبھی ریلیف ملے۔




















