Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک بھر کے ریلوے ڈویژنوں میں ڈرائیورز کی کمی؛ آپریشن متاثر، بھرتی شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے اور ٹرین آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر بھرتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 417 اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور بھرتی کیے جائیں گے، سب سے زیادہ 182 آسامیاں کراچی ڈویژن کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ سکھر میں 66، ملتان میں 51، پشاور میں 33، راولپنڈی میں 30، کوئٹہ میں 29 اور لاہور میں 26 نشستیں رکھی گئی ہیں۔

امیدواروں کے لیے میٹرک پاس ہونا اور تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا حامل ہونا لازمی ہے، مکینیکل، الیکٹریکل، آئی ٹی یا آٹوموبائل ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کوٹہ پالیسی کے تحت 60 فیصد نشستیں اوپن میرٹ پر پُر کی جائیں گی، جبکہ ریلوے ملازمین کے بچوں کے لیے 20 فیصد اور سابق فوجیوں کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقلیتوں کے لیے 5 فیصد اور یتیم امیدواروں کے لیے 5 فیصد نشستیں رکھی گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق اس بھرتی مہم کا مقصد نہ صرف ٹرین ڈرائیوروں کی قلت کو دور کرنا ہے بلکہ پاکستان ریلوے میں سروس ڈیلیوری، مسافروں کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا بھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button