پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے بین الاقوامی جونیئر سائنس اولمپیاڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کرلیں

بین الاقوامی جونیئر سائنس اولمپیاڈ مقابلے 31 دسمبر کو ہوں گے جس میں 16 سال سے کم عمر کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں۔
ان مقابلوں کا مقصد اسکول کے طلباء میں سائنس میں دلچسپی کو فروغ دینے، انہیں مسائل کے حل، تنقیدی سوچ اور تجربات سے روشناس کرانا ہے۔
یہ مقابلے ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں کسی بھی رکن ممالک میں ہوتا ہے۔ اس سال بین الاقوامی جونیئر سائنس اولمپیاڈ روس میں 23 نومبر سے 2 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان سائنس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ (IJSO-2025) میں شرکت کے لیے نوجوان پاکستانی سائنس کے طلباء سے درخواستیں طلب کر رہا ہے، ایسے طلباء جو 31 دسمبر 2025 کو 16 سال سے کم ہوں آن لائن درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
درخواست دہندہ کا سائنس کا باقاعدہ طالب علم ہونا چاہیے اور تحریری اور بولی جانے والی انگریزی میں مہارت رکھنے والے سرکاری یا نجی شعبے کے (حکومتی تسلیم شدہ) ادارے سے کم از کم میٹرک یا 11ویں پاس ہونا ضروری ہے، صرف تعلیمی اسناد کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ان کے حتمی انتخاب کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گاش ایونٹ کےلئے چھ (6) طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں سائنسدانوں/ماہرین کے پینل کا فیصلہ حتمی ہوگا، درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ 30 مئی مقرر کی گئی ہے ۔