Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگیا

ملتان سٹیڈیم میں کھیلا گیا دوسرے ون ڈے پاکستان کے لئے لکی ثابت ہوا، نا صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ ساتویں پوزیشن سے چھلانگ مارکر پوانٹس ٹیبل چوتھے نمبر پر آگیا۔

ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اس فتح سے بھارت، آسٹریلیا کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو بھی پیچھے کردیا ہے ، اور 80 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن بنالی ہے۔

بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور آسٹریلیا 70 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان گزشتہ روز جب میچ جیتا تو وہ آسٹریلیا کے 70 اور بھارت کے 79 کو پھلانگتا ہوا 80 پوائنٹس پرآگیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بھی 80 پوائنٹس ہیں،اس کا آج 20 واں میچ اور پاکستان کا 14 واں میچ تھا،یوں کم میچزکے باعث پاکستان شرح میں ویسٹ انڈیز سے اوپر چلا گیا ہے لیکن اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو اگلا میچ بھی جیتنا ہوگا۔

بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،افغانستان 100 کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button