Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے ‘آئی ایم ایف قرض پروگرام’ کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئےامریکا سے مدد مانگ لی، اور کہا پٹرولیم قیمتوں اور بجلی ٹیرف میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف مذاکرات پر تیار نہیں۔

انتہائی سخت اقدامات کے باوجود اسٹاف لیول معاہدے پر راضی نہ ہونے پر پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئےامریکا سے مدد مانگ لی۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ، ملاقات میں ان سے مدد کی درخواست کی۔

ملاقات میں امریکی سفیرکو بتایا کہ حکومت نےمشکل حالات میں بھی جی ڈی پی کےدو اعشاریہ دو فیصد کے برابر اقدامات کیے ، لیکن مذاکرات کے تین ادوار اور کئی آن لائن رابطوں کے باوجود آئی ایم ایف نے میمورنڈم کا ڈرافٹ تک شیئرنہیں کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ میمورنڈم اسٹاف سطح کے مذاکرات کی بنیاد ہوتا ہے اور اس کےبغیرآئی ایم ایف کسی معاہدے پردستخط نہیں کرتا۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں اور بجلی ٹیرف میں اضافے کے بعد امید تھی کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول مذاکرات پر تیار ہوجائے گا ، مگر آئی ایم ایف اب نہ صرف تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس مراعات واپس لینے پر اصرار کربرہا بلکہ تنخواہ دار طبقے سے ایک سو پچیس ارب اضافی محصولات کی وصولی کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button