پاک زمبابوے ٹی ٹوئینٹی سیریز: تیسرا میچ جیتنے کے لئے زمبابوے کو 133 ٹارگٹ
کوئنز کرکٹ کلب بلاوائیو میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ ایک بار پھر دھوکہ دے گیا، ابتدائی وکٹیں بالترتیب 4 اور 9 اور 19 کے مجموعی سکور پر 4 اوورز کے کھیل پر 16 گیندوں کے اندر گریں جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین نے کھیل کو دلچسپ بنایا اور مجموعہ 52 کے سکور پر لے گئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 33 سکور بنے، طیب طاہر 21 رنز بناکر مپوسا کا شکار بنے، ان کو مارومانی نے کیچ آؤٹ کیا ۔
قاسم اکرم 20 کے انفرادی سکور پر برل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی صورت میں گری جب 92 کے ٹیم سکور پر کپتان پویلین لوٹ گئے، انکی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔
عباس آفریدی نے 3 چوکے لگائے اور 15 سکور بنا کر رچرڈ نگراوا کا شکار بن گئے۔
یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 132 سکور بنائے ۔
زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے 2، مساکاڈزا، نگراوا ، مپوسا، ریان برل نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔