Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان دوسری اننگ میں 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 251 کا ٹارگٹ

تیسرے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بیٹرز جومیل ویرکین کا سامنا نہ کرسکے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، آخری 7 وکٹیں مجمعوعی سکور میں46 کا اضافہ کرسکی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹںگ کا آغاز کیا تو سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کامران غلام 27 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیھے کیچ آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی ویریکن کے حصے میں آئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔

سلمان علی آغا اور نعمان علی نے کریز پر پاکستانی بیٹنگ ایںڈ سمبھالا اور وکٹس گرنے کی رفتار کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔
نعمان علی 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ساجد خان نے آتے ہی چوکا لگایا اور 5 سکور پر شارٹ کھلیتے ہوئے کپتان کریگ برئتھویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس مرتبہ بالرز گداکیش موتی تھے۔

سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ

دوسری اننگ میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 157 سکور بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے 7 وکٹیں ویریکین، 2 گاکیش موتی نے 1 جبکہ 2 بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پاکستانی سپنرز کی گھومتی ہوئی گیندوں نے ویسٹ انڈیز کو گھما دیا، پوری ٹیم 25.2 اوورز میں 137 کےسکور پر پویلین لوٹ گئی، اور پاکستان کو 93 رنز کی برتری ملی۔پاکستانی اوپننگ سٹینڈ نے دوسری اننگ میں 67 رنز بنائے ، جس میں شان مسعود کی نصف سنچری بھی شامل تھی۔

تاہم ون ڈاؤن پوزیشن پر کوئی بیٹر نہ جم سکا اور کھیل کے اختتام پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد خراب روشنی کے باعث ایمپائرز نے کھیل ختم کرنے کا کے سبب کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button