پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لئے 304 رنز کا ہدف
پاکستان زمبابوے کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 303 رنز بنائے۔
کامران غلام نے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری 97 گیندوں پر مکمل کی ، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
کامران غلام 104، صائم ایوب 31، عبدللہ شفیق 50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30، رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
58 کے ٹیم سکور پر صائم 31 رنز بنا کر فراز اکرم کا شکار بنے، 112 کے سکور عبدللہ شفیق ففٹی بناکر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔
محمد رضوان کامران غلام کا ساتھ زیادہ دیر تک نہ نبھا سکے اور 37 انفرادی سکور پر مائیرز کو کیچ دے بیٹھے ، انکی وکٹ بھی سکندر رضا کے حصے میں آئی ۔
کامران غلام نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے تیسری اننگ میں پہلی سنچری سکور کی اور زمبابوے بالرز کی جم کر دھلائی کی، ام کی اننگ 10 چوکوں 4 چھکوں سے مزین تھی۔
تاہم وہ شارٹ کھیلتے ہوئے میڈنڈے کو کیچ دے بیٹھے ان کو نیگروا نے آؤٹ کیا۔
سلمان علی آغا 30 رن بنانے کے بعد نیگروا کا شکار بنے، عرفان خان نیازی نے 3 رنز بنا سکے اور موزاربانی کا شکار بن گئے۔
طیب طاہر 29 جبکہ عامر جمال 5 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا, رچرڈ نگراوا نے 2ـ2 جبکہ موزاربانی اور فراز اکرم نے 1ـ1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔