Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اور کمپیوٹر سائنس کے اشتراک سے سے زرعی یونیورسٹی میں سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بوڑڈ اور کمپیوٹر سائنس کے اشتراک سے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کو لنک کرنے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمنار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔

جبکہ پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عثمان ناصر نے سیمنار میں آن لائن شرکت کی اور کے اغراض و مقاصد اور آئی ٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بتایا۔

انہوں نے کہا کے آئی ٹی سیکٹر پاکستان کا واحد شعبہ ہے جو سافٹ وئیر ایکسپورٹ کے لحاظ سے 88فیصد تک ٹریڈ سر پلس ہے اور آئی ٹی انڈسٹری کے اکیڈیمیا کے ساتھ انضمام سے 2025تک آئی ٹی ایکسپورٹ 10بلین ڈالر سے تجاوز کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رضااحمد سکھیرا نے کہا کہ کے زیر اہتمام صنعت کی قیادت میں تربیت اور بوٹ کیمپس کے ذریعے صنعت اور تعلیم کے درمیان فرق کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مس حرا سیکرٹری جنرل آل پاکستان سوفٹ ویر ہاؤس ایسوسی ایشن نے طلباء کو اس وقت صنعت کے لئے درکار مہارت کے سیٹ تیار کرنے اور سیکھنے کا رویہ اپنانے کی ترغیب دی۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو زراعت کے ساتھ ضم کرنے کی ضرورت ہے اور غذائی تحفظ کے قومی مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ زراعت پر مبنی صنعت کا آئی ٹی کے ساتھ انضمام آنے والے سالوں میں زراعت کے مستقبل کو بدل سکتا ہے۔

اس موقع پرسلمان حسن،، محمد اکبر، شعیب اسلم، طیبہ عامر،ماریہ ثانی، ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر عائشہ حکیم، ڈاکٹر عبدالرزاق، سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button