Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 140 ارب ڈوب گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1089 پوائنٹس کی کمی ہوئی، یہ 2.60 فیصد کمی سے 41 ہزار 50 کی سطح پر بند ہوا، اور شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7002 ارب سے گھٹ کر6862 ارب رہ گئی، اور ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 45.71 ارب مالیت کے 1.50 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خبروں پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے تھے، اور آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی تھی جو آخری روز مندی میں تبدیل ہوگئی، صرف صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کے بعد2 ہزار پوائنٹس کی مندی ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button