Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، یہ بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شاہین تھری بیلسٹک میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں کا جائزہ لینا تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔

ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔

اس سے قبل پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس دوران زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button