Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فٹی کے ایشیا کپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب مکمل

آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی (Footty) کے ایشیا کپ ایونٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شامل 4 کھلاڑیوں اور اسسٹنٹ کوچ محمد محبوب اقبال (میپکو ) کا تعلق بھی ملتان سے ہے۔

ٹیم ایشیا ء کپ میں شرکت کیلئے 20اکتوبر کو کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔

ایشیا کپ کیلئے منتخب ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں توحید ستار محمد فرہاد ۔محمد نعیم ۔ افتخار ٹھاکر شامل ہیں ۔

دریں اثناء کراچی میں پاکستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے ملتان کے چار کھلاڑی اور کوچ محبوب اقبال جنرل بس سٹینڈ سے روانہ ہوئے، فٹی کے جنوبی پنجاب میں کو ارڈینیٹر عابد حسین انٹرنیشنل فٹ بالر نے پاکستان کے سابق فٹ بال کپتان شرافت علی اور انٹرنیشنل فٹ بالر غلام رسول خان کے ہمراہ رخصت کیا ۔

عابد حسین نے کہا کہ آسٹریلیئن کھیل فٹی دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

پاکستان آسٹر یلیا فٹی فیڈریشن نے مجھے اور میری ٹیم کو جنوبی پنجاب میں فٹی کو مقبول بنانے کا ٹاسک دیا ۔

الحمد للہ میں اور میری ٹیم اس مشن کے پہلے مرحلہ میں کامیاب رہی ہے اور اس کا ثمر یہ ملا ہے کہ ایشیاء کپ فٹی میں شرکت کرنیوالی پاکستان کی ٹیم کے 4کھلاریوں اور اسسٹنٹ کوچ محمد محبوب اقبال (میپکو ) کا تعلق ملتان سے ہے۔

اسٹٹنٹ کوچ محبوب اقبال نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان میں نمائندگی کرنا ایک خواب تھا جو ان شاءاللہ اب جلد پورا ہونے والا ہے۔

فٹی (Footty)کی پاکستان خاص کر جنوبی پنجاب بھر میں پروموشن اب میری زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے ۔

کھلاڑیوں توحید ستار محمد فرہاد ۔محمد نعیم ۔ افتخار ٹھاکر نے ایشیاء کپ کیلئے پاکستان ٹیم کیلئے سلیکشن پر خوشی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے فیڈریشن خاص کر عابد حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، اور پاکستان آسٹریلیا فٹی لیگ کی مرکزی قیادت سردار طارق اور چوہدری ذوالفقار کی کھیل کی ملک بھر میں پروموشن کیلئے انتھک محنت اور لگن کو بھی سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button