Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے ایف ایل فٹی کی ایشئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں بھی شرکت کریں گی

آسٹریلیا کے قومی کھیل اے ایف ایل فٹی کی ایشئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں بھی شرکت کریں گی ، اس سلسلے میں ملک گیر مرحلہ وار ٹرائلز کا آغاز ہو رہا ہے ۔

اسٹریلیا کے قومی کوچ مائیکل ڈگلس پاکستان کی مینز ویمنز ٹیموں کے ملتان سمیت دیگر شہروں میں ٹرائلز سیشن کی براہ راست نگرانی کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

اے ایف ایل فیڈریشن پاکستان کے مطابق جنوبی پنجاب کے فٹی ٹیلنٹ کی جانچ پڑتال کیلئے ملتان میں اے ایف ایل فٹی کے ٹرائلز 4 اکتوبر کو شام 4بجے مسلم پبلک ہائر سکینڈری سکول بلی والا کے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوں گے۔

ٹرائلز کیلئے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین کو مقرر کیا گیا ہے، فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار نے جنوبی پنجاب کے ملتان میں ہونیوالے ٹرائلز کیلئے آسٹریلیا کے نیشنل کوچ مائیکل ڈگلس کی معاونت کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے اے ایف ایل کو محبوب اقبال کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button