Paid ad
Breaking Newsآپ کی تحریریںتازہ ترین

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کی فائنل میں رسائی: روشن مستقبل کی جھلک | تحریر: اظہار عباسی

پاکستان ہاکی کے چاہنے والوں کے لیے یہ لمحہ خوشی، فخر اور امید کا ہے۔ پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین انڈر 18 ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ملک میں ہاکی کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ہر میچ میں جس جانفشانی، جذبے اور مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ لائقِ تحسین ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف فزیکل فٹنس بلکہ ذہانت، حکمتِ عملی اور تکنیکی مہارت سے بھرپور کھیل پیش کیا۔ سیمی فائنل میں ملائشیا کی ٹیم کو مات دے کر جو تاریخی کامیابی حاصل کی گئی، وہ پاکستان ہاکی کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔

اس جیت میں ہر کھلاڑی کا کردار قابلِ تعریف رہا، لیکن خاص طور پر فارورڈ لائن کی برق رفتاری، مڈفیلڈ کا مستحکم کنٹرول اور ڈیفنس لائن کی فولادی دیوار نے ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کوچنگ اسٹاف کی انتھک محنت اور حکمت عملی بھی اس کامیابی کے پیچھے ایک اہم عنصر ہے۔

انڈر 18 ٹیم کی یہ کامیابی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اگر جونیئر سطح پر صحیح سمت میں کام کیا جائے، تو عالمی سطح پر پاکستان کی ہاکی دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل کے قومی ہیرو ہیں، اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کی قیادت میں فیڈریشن درست سمت جا رہی ہے ہر دن بہتر سے بہتر کی طرف جا رہا ہے قوم کو خوشخبریاں مل رہی ہیں۔

پاکستان انڈر 18 ٹیم کو فائنل تک پہنچنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، اور ہم دعاگو ہیں کہ فائنل میں بھی گرین شرٹس فتح کا پرچم بلند کریں۔
پاکستان زندہ باد –
ہاکی پائندہ باد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button