Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی، آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز اور کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے، کینگروز کھلاڑیوں نے سیکیورٹی صورت حال پر بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں منعقد ہوگا ،اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے 31 مارچ کواور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی 20 راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں