Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کراچی ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں۔
کراچی ٹیسٹ کا پہلا روز : پاکستان 304 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنالیے

گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔

انگلینڈ نے آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

ہیرو بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی ، اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button