Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین سیریز کے لئے تیاریارں تیز کردی گئیں

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات تیز کردیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم میں میگا صفائی آپریشن کیا گیا، اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے روٹس پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کی صفائی کی گئی جبکہ سٹیڈیم کے اطراف اور مرکزی راستوں پر واٹر باؤزرز سے دھلائی اور چونا ڈالنے کا بھی آغاز کیا گیا۔

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کبیر خان کی ہدایت پر خصوصی صفائی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کبیر خان نے کہا کہ خصوصی صفائی سکواڈ میچز کے دوران صفائی آپریشن جاری رکھے گا جبکہ مہمان ٹیموں اور کرکٹ شائقین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرکے خوش آمدید کہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button