Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی مشترکہ پریکٹس

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 17 جنوری سے شروع ہو رہا ہے، جس کے لئے گزشتہ روز بھر پریکٹس سیشن ہوا، دونوں ٹیمیں کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔
پاکستان کی طرف سے امام الحق، بابر اعظم اور محمد رضوان نے کافی وقت وکٹ پر گزارا جب کہ ساجد خان بھی بھر پور رنگ میں دکھائی دئے، ان کاساتھ نعمان علی نے دیا جبکہ مہمان ٹیم نے زیادہ وقت فٹنس کوبہتر بنانے والی ورزشوں میں صرف کیا۔
کل دونوں ٹیمیں ایک بار پھر پریکٹس کریں گی اور دونوں کپتان میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس اور سکواڈ کا اعلان کریں گے ۔