ملتان : ویمن کرکٹ سیریز؛ ساؤتھ افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے 133 کا رنز کا ہدف
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلی ویمن ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان نے مہمان ٹیم کا پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
ساؤتھ افریقہ ٹیم کو پہلا نقصان 20 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا، جب کپتان لارا ولوارڈٹ 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، ان کے بعد کھیلنے آںے والی آنکے بوچ سعدیہ اقبال کی گیند پر صدف شمس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، تاہم وہ اپنی ہیٹرک مکمل نہ کرپائیں۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں مہمان ٹیم کی کھلاڑی 21 رنز بنائے، مریزن کیپ ندا ڈار کی گیند پر صدف شمس نے انکا کیچ دبوچا، ان کے کھاتے میں 14 سکور تھے، جو انہونے 14 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے بنائے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹیزمن برٹس اور کولی ٹرآئے اون نے اننگ کا آغاز کیا اور وکٹ کی چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بالورز کو بے بس کر دیا، 65 رنز کی شراکت داری قائم کی، سینی لوئس نے 27 سکور بنائے۔
اس موقع پر ٹیزرمن برٹس نے60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی، ان کی ففٹی میں 5 چوکے شامل تھے۔
یوں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر132 کا مجموعہ تشکیل دیا ۔
پاکستانی بالورز کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔