Breaking NewsSportsتازہ ترین

قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیےآئندہ سال جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین 16 سے 29 جنوری تک جاری رہنے والی سیریز کے میچز سڈنی ، برسبین اور کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز کے ابتدائی دو میچز برسبین جبکہ تیسرا میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ بھی 24 جنوری کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔

باقی دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 27 اور 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن کے تین سالہ سائیکل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے دورے بھی کرنے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم نے 25 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنی ہے، جس کے بعد قومی خواتین ٹیم اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کر ےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں