پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل
240 کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا، صائم ایوب 109، سلمان علی آغا 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
پارل میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 240 کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اس پہلا جھٹکا 2 کے سکور پر عبداللہ شفیق کی صورت میں لگا جب بنا کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 240 ٹارگٹ
دوسری وکٹ کی شراکت داری 44 رنز بنے، بابر اعظم 23 کے ذاتی سکور پر بارٹمین کا شکار ہوئے، 52 کے مجموعے پر محمد رضوان 1 رن کے ساتھ بارٹمین کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ کامران غلام 4 رنز کے مہماں ثابت ہوئے اور رن آؤٹ ہوئے ۔
صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے ملکر بیٹرر کی کمی کو پورا کرتے ہوئے گراؤنڈ کی چاروں طرف خوبصورت شارٹس کھیل کر ساؤتھ افریقہ کے بالرز کو ٹف ٹائم دیا۔
دونوں بلے بازوں نے 141 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، صائم ایوب نے 112 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی ، جس میں 10 چوکے، 3 چھکے شامل تھے ۔ 109 کے ذاتی سکور پر زبادہ کی گیند پر شمسی نے انکا کیچ پکڑا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ولنگٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے نام، سیریز انگلینڈ نے جیت لی
عرفان خان 1 جبکہ شاہین شاہ آفریدی بنا کوئی رن بنائے پویلین جانے پر مجبور ہوئے دونوں کے بالترتیب زبادہ اور شمسی نے آؤٹ کیا ۔
گرین شرٹس کی جانب سے دو بلے باز 0 اور 3 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔
سلمان علی آغا نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو وننگ ٹریک پر پہنچایا ، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ، ان کے ساتھ نسیم شاہ 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاگیسو زبادہ ، اوٹینیل بارٹمین نے 2-2، مارکو جینسن اور تبریز شمسی نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ: انڈین ٹیم کے 9 وکٹوں پر 252 رنز، 193 کا خسارا باقی
قبل ازیں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کےلئے 240 ٹارگٹ دیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنرچ کلاسںن 88، ریان رکلٹن 36، ائیڈن مرکم 35، ٹونی دی زورزی 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
ساؤتھ افریقہ کو اوپننگ سٹینڈ 70 رنز کا ملا، دوران بیٹنگ پہلا نقصان ٹونی دی زورزی کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 33 کے انفرادی سکور پر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 6 چوکے لگائے، ریان رکلٹن بھی 36 کے ذاتی سکور پر سلمان علی آغا کی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
تیسری اور چوتھی وکٹ ریسی وینڈر دوسان اور ٹرسٹن سٹب کی صورت میں گری دونوں نے بالترتیب 8 اور 1 رن سکور کیا، دونوں کو سلمان علی آغا نے بولڈ کیا۔
جنوبی افریقہ کی پہلی چار وکٹیں 18 رنز کے اندر اندر گر گئی تھی، پانچویں وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے، کپتان ایڈن مرکم نے 35 کے ذاتی سکور پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انکی وکٹ بھی صائم ایوب کے حصے میں آئی ۔مارکو جینسن 10، انڈائل 1 رن کے مہماں ثابت ہوئے۔
ہنرچ کلاسںن 88 کے انفرادی سکور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 7 چوکے 2 چھکے شامل تھے۔
کاگیسو ربادہ، اوٹینیل بارٹمین 10-10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔