Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ جیت لیا، گال میں سری لنکا اپنا ریکارڈ نہ بچاسکا، پاکستانی ٹیم نے تاریخ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں342رنزکا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

شاندار کارکردگی پر عبداللہ شفیق گال ٹیسٹ کے ہیرو ثابت ہوئے, عبداللہ شفیق 158رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

اوپنر عبداللہ شفیق کی اننگز نےپاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، بابراعظم نے 55اور رضوان نے40رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 3 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بابر اعظم نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے شاہینوں کو تین سو بیالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے، جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button