Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا، ٹی ٹوئینٹی سیریز شاہینوں کے نام

ون ڈے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئینٹی سیریز میں بھی رضوان الیون کامیاب

تین ٹی ٹوئینٹی میچز مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ زمبابوے کے 58 رنز کا ٹارگٹ گرین شرٹس نے5.3 اوورز میں پورا کرلیا۔

صایم ایوب نے 6 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 38، عمیر بن یوسف نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے ۔

قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری زمبابوے ٹیم 12.4 اوورز میں 57 کے سکور پر آؤٹ ہوگئی۔
بینٹ 21، مارومانی 16 رنز جے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

37 کے اوپننگ سٹینڈ کے بعد عباس آفریدی نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو پویلین کا راستہ دکھایا، صرف 20 رنز اضافے کے بعد سفیان مقیم، حارث رؤف، سلمان علی آغا نے پوری ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا۔

3 کھلاڑی 0 پر آؤٹ ہوئے جبکہ 5 ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

سفیان مقیم کے 5 شکار، عباس آفریدی کی 2، سلمان علی آغا، حارث رؤف ، ابرار احمد کی 1-1 وکٹ کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button