Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بہترین بلے بازی کی پہلی دوپوزیشنوں پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں امام الحق نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے، انہوں نے سیریز میں مسلسل تیسری ہاف سنچری اسکور کرکے آئی سی سی ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

موجودہ آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 811 کے ساتھ دوسرے اور امام الحق 807 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بدھ کے میچ سے قبل تک امام الحق کے 795 ریٹنگ پوائنٹس تھے۔آئی سی سی بدھ کو آفیشل رینکنگ جاری کرے گی،لیکن امام کی آج کی ہاف سنچری اننگ کی بدولت وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس طرح بابر اعظم تو کیا ،امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا ہے۔

یوں طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 2 پوزیشنز پر پاکستان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button