Breaking NewsSportsتازہ ترین
ندا ڈار 2 ہزار رنز بنانےوالی تیسری کرکٹر بن گئیں
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر ندا ڈار 2ہزار رنزبنانےوالی تیسری کرکٹر بن گئیں۔
انہوں نےیہ اعزاز اپنے 155ویں میچ میں حاصل کیا، انہوں نے 135 اننگز کھیلیں ان کاسب سے زیادہ سکور 75 رنز ہے، وہ سات ففٹیز بناچکی ہیں جس میں 32چھکے اور 40چوکے بھی شامل ہیں۔
ان سے قبل جویریہ خان اور بسمہ معروف یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں
، جویریہ خان نے اپنے کیئریر میں چار ہزار 903رنزبنائے جبکہ بسمہ معروف نے اپنے کیرئرمیں چھ ہزار سے زائد رنز بنائے۔