Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’ پینڈورا پیپرز‘ میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بڑے مالیاتی اسکینڈل ’ پینڈورا پیپرز‘ میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز اسکینڈل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں اشرافیہ کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی، دولت کو ایکسپوز کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میری دو دہائیوں پر مشتمل جدوجہد یہ کہتی ہے کہ ممالک غریب نہیں ہوتے دراصل کرپشن غربت کا سبب بنتی ہے، پیسہ لوگوں پر نہیں لگایا جاتا، وسائل کی چوری قدر میں کمی کا باعث بنتی ہے اور غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی اسی طرح ترقی پذیر ممالک کے سربراہان کر رہے ہیں، بدقسمتی سے امیر ممالک کو اس اعلیٰ سطح چوری کو روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی چوری شدہ رقم واپس کرنے میں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میری حکومت پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی اور کسی بھی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماحولیاتی آلودگی کی طرح اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button